چیف جسٹس بلال اسلام آباد ہائیکورٹ بے نقاب سکینڈل

چیف جسٹس بلال اسلام آباد ہائیکورٹ بے نقاب سکینڈل

ننھو گورائیہ کا مکمل ویڈیو والا بیان

لاہور ہائی کورٹ
رپورٹ میں جج کے خلاف الزامات لگائے گئے تھے
لاہور ہائی کورٹ نے ایک سینیئر جج کے انڈرورلڈ سے مبینہ تعلقات کی رپورٹ شائع کرنے پر توہین عدالت کا مقدمہ باقاعدہ سماعت کے منظور کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسرذوالفقار چیمہ، مقامی اخبار کے صحافی انصار عباسی اور اسی اخبار کے چیف ایڈیٹر کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

گوجرانوالہ کی پولیس نے کچھ عرصے پہلے انٹرپول کی مدد سے ملائیشیا سے پنجاب پولیس کو مطلوب ایک ٹاپ ٹین ملزم ننھو گورایہ کو گرفتار کیا۔ گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے بعد مبینہ بیان میں ایک اعلی عدالتی افسر سے تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔

یہ ملزم چند دن کے بعد ایک مبینہ پولیس مقابلے میں مارا بھی گیا لیکن گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسرنے مبینہ اعترافی بیان پر مبنی ایک رپورٹ بنا کر رجسٹرار ہائی کورٹ کو بھجوادی تھی۔ بعد ازاں اسی مبینہ رپورٹ کو بنیاد بنا کر دو قومی اخبارات دی نیوز اور روزنامہ جنگ میں خبر شائع کی گئی۔

بیرسٹر ظفراللہ خان نے اس معاملے پرتوہین عدالت کی ایک درخواست دائر کی تھی۔اس درخواست میں کہا گیا کہ ایک ایسے بدنام زمانہ ملزم ننھوگورایہ کے بیان پر جج کو بدنام کیا گیا جو پولیس مقابلے میں مارا بھی جا چکا تھا۔

ان کے بقول پولیس کودیے گئے اس بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی اس لیے یہ خبر مدلل ثبوت کے بغیر ہے۔ بیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ یہ رپورٹ گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسر ذوالفقار چیمہ نے جاری کی اوراسے تصدیق کے بغیر شائع کیا گیا جس سے عدلیہ کی توہین ہوئی۔

درخواست دہندہ نے صحافی، چیف ایڈیٹر اور گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسر کے علاوہ رجسٹرار ہائی کورٹ اور وفاق کو بھی فریق بنایا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس نجم الزمان نے جمعہ کو ابتدائی سماعت کے بعد مقدمہ باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلیا اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے سفارش کی ہے کہ اس کیس کی سماعت کے لیے ایک بڑا بنچ بنایا جائے۔

عدالت نے میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ اعلی عدلیہ کے ججوں کے بارے میں کوئی ایسے بیانات یا ریمارکس شائع یا نشر نہ کیے جائیں جن میں ان کی توہین کا پہلو نکلتا ہو۔

Related posts:

  1. اسلام آباد حملے کا ذمہ دار کون؟
  2. لاہور ہائیکورٹ نے فیس بک پر سے پابندی اٹھا لی
  3. صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ رحمان ملک کی سزاؤں کو معاف کر دیا ہے،
  4. پاکستان: چھ سرچ انجنوں کی نگرانی
  5. گوجرانوالہ: 84 باراتی، دولہا اور دولہا کا والد گرفتار
  6. گوجرانوالہ شہر کے اعزازات
  7. یو ٹیوب سے فحش مواد ہٹائیں: عدالت
Category: ویڈیوز
You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. You can leave a response, or trackback from your own site.
One Response
Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.


click tracking
Web Stat