Pak Galaxy | Information and Telecom News

↑ Grab this Headline Animator

Archive for » ۲۰۱۰ «

7 ستمبر : ورلڈ ریکارڈ سکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم


Don’t Say Alvida sad-Song-Main Aur Mrs Khanna
ایرک شمٹ۔
ونڈوز7 میں پارٹیشن کو ری سائز کرنا۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ نئے نئے سافٹ وئیرز انسٹال کرکے یا ونڈوز کےمستقل اپ ڈیٹس یا دیگر ڈاونلوڈنگ کی وجہ سے پارٹیشن میں جگہ کی کمی ہوجاتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ کی ہارڈ ڈسک کی دیگر پارٹیشنز میں فری سپیس پڑی ہے یا ویسے ہی ہارڈ ڈسک میں فری سپیس موجود ہے تو آپ اسے دیگر پارٹیشنزکے لیے مختص کرسکتے ہیں وہ بھی کسی تھرڈ پارٹی ٹول استعمال کے بغیر۔
ونڈوز کے اس Disk Management طریقے میں ایک کمی ہے وہ یہ کہ جس پارٹیشن کومزید سپیس دینا چاہیں اس کے بالکل ساتھ خالی سپیس موجود ہونا چاہیے۔یعنی contiguous space۔
ونڈوز میں بغیر کسی تھرڈ پارٹی ٹول استعمال کیےبغیر Extend Volume اور Shrink Volume کے لیے ذیل کے سٹیپس کیے جاتے ہیں۔

1 کنٹرول پینل میں جائیں

2 Administrative Tools کی ذیل سے Computer Management کو سیلیکٹ کریں۔

3
Disk Management سکرین میں سے اس پارٹیشن پر رائیٹ کلک کیجیے جسے ری سائز کرنا ہو۔

اور کھلنے والے ڈائیلاگ بکس سے سپیس طے کریں۔


سورسز۔
http://www.howtogeek.com/howto/windo...windows-vista/
http://www.findmysoft.com/how-to/Inc...-in-Windows-7/
Tum meri Koi Nahi_Socha Na Tha.mp4
گوگل کا ترجیحی ان بکس ﴿Priority inbox﴾
ای میل اوور لوڈ سے نمٹنے کے لیے گوگل ایک نئی سہولت جی میل میں شروع کرنےجارہا ہے۔


Priority inbox کے ذریعے جی میل کے ان بکس کو تین حصوں میں تقسیم کیاجائےگا ۔
ۛۛImportant and unread 1
Starred 2
Everything else 3
اس سسٹم کو اپلائی کرنے سے جی میل خود کار طریقے سے آپ کی ای میلز کی امپورٹنس کی جانچ کرئے گا،مثلا امپورٹنٹ ای میلز پہچان کے لیے جی میل یہ چیک کرتا ہے کہ کس کی طرف سے آپ کو زیادہ ای میلز موصول ہورہی ہیں، اور کن ای میلز کے آپ زیادہ جواب ارسال کررہےہو۔
اس سسٹم کی بہتری کا انحصار صارف کے جی میل استعمال کرنے پر ہوگا،یعنی جس طرح یوزر ای میلز کو امپورٹنس دیتا ہے جی امیل کا ترجیحی ان بکس ان کو امپورٹنس سگنل کے طور پر محفوظ کرتا رہے گا۔ اور اسی اعتبار سے اوپر دی گئی تین کیٹاگری میں انکو ڈالتا رہے گا۔
گوگل کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے جی میل کی طرف سے "New! Priority Inbox" کا لنک جی میل اکاونٹ کے میں جلد ہی مہیا کیا جائےگا۔


سورسز۔
http://gmailblog.blogspot.com/
http://www.neowin.net/news/google-in...-inbox-feature
aye ISHAQ

گوجرانوالہ شہر کے اعزازات

گوجرانوالہ شہر جو کہ صوبہ پنجاب کا ایک اہم زرعی اور صنعتی ضلع اور ڈویژن ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس کی دھرتی نے چند ایسے نام پیدا کئے ہیں۔ جن کی مقبولیت اور ہر دلعزیزی کا اندازہ آپ ان کے ناموں سے ہی لگا سکتے ہیں۔
اس ڈویژن کے نامی گرامی شاعر جناب ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ہیں۔ جنہیں شاعر مشرق کہا جاتا ہے۔جن کا تعلق گوجرانوالہ ڈویژن کے ضلع سیالکوٹ سے ہے۔
یہاں میں چند عصر حاضر کے نامور لوگوں کے بارے میں کچھ لکھنا چاہ رہا ہوں۔ جنہوں نے حال ہی میں 14 اگست 2010 کو حکومت پاکستان کے صدر تمغہ امتیاز (پرائڈ آف پرفارمنس ( حاصل کیا ہے۔

ان میں سب سے پہلے نمبر پر جناب سہیل احمد کا نام ہے۔ اس کے علاوہ جناب ذوالفقار احمد چیمہ صاحب کا نام ہے۔ اور گوجرانوالہ کی اصلی شان و شوکت والے جناب شاہد پہلوان آٹے والے ہیں۔

سہیل احمد

Sohail Ahmad
سہیل احمد کا نام اس دنیا ، لیکن کم از کم اردو لکھنے اور بولنے والے تو ضرور جانتے ہیں۔ سہیل احمد صاحب کی پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے بے شمار ڈراموں میں اداکاری ، اس کے علاوہ لاہور اور پنجاب کے دوسرے شہروں میں سٹیج ڈراموں میں بے مثال خدمت کی وجہ سے مشہور ہے۔

موصوف آج کل ایک نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ٹی وی کے ایک پروگرام حسب حال میں عزیزی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جہاں سے انہوں نے اپنے صحافتی کیریر کا بھی آغاز کیا ہے۔ موصوف کی اس پروگرام میں بھی تجزیے اور مخبریاں اور اس کے ساتھ طنزو مزاح نے عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کی ہے۔
موصوف کی انہی گراں قدر خدمات کی بدولت انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا ہے۔

جناب زوالفقار احمد چیمہ آر پی او

زوالفقار احمد چیمہ پنجاب پولیس کی طرف سے گوجرانوالہ ڈویژن میں آر پی او تعینات کئے گئے۔جنہوں نے 2 سال کے قلیل عرصہ میں گوجرانوالہ ڈویژن میں پولیس اہلکاروں کو مومن بنانے کی کوشش کی ، اس سلسلے میں مختلف تھانوں میں عوام اور پولیس اہلکاروں سے رشوت نہ دینے اور نہ لینے کے حلف لئے گئے۔
Zulfiqar Ahmad Cheema
اس کے علاوہ موصوف نے اپنی تعیناتی کے دوران کے بہت سے اغوا برائے تاوان کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ اور پھر انہیں نشان عبرت بنانے کے لئے مبینہ پولیس مقابلوں میں پار کر دیا گیا۔موصوف نے گوجرانوالہ میں دہشت گردی کی علامت بننے والے چند بدمعاشوں کو بھی پولیس کے ہاتھوں قتل کروا کر انہیں اس زمین میں دفن کر دیا۔ جن میں عالمی شہرت یافتہ ننھو گورائیہ اور آصف وڈو قابل زکر ہیں۔ موصوف نے شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے جبری طور پر جی ٹی روڈ کے دائیں باتئیں واقع کاروباری لوگوں کو اپنے فرنٹ پہ موجود سرکاری زمین پر پودے اور گھاس لگانے کا حکم بھی صادر فرمایا۔
ان کی تعیناتی کے دوران موصوف کا ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی کے ساتھ بھی ٹھیک ٹھاک ٹھنتی رہی لیکن بعد میں بات صلح صفائی تک پہنچ کر ختم ہو گئی۔
حالیہ ضمنی الیکشن کے بعد موصوف کو حکومت کی طرف سے پرائد آف پرفارمنس مل گیا۔اور انہیں گوجرانوالہ ڈویژن سے ٹرانسفر کر کے آر پی او ویلفئیر پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔

شاہد پہلوان آٹے والا:

شاہد پہلوان گوجرانوالہ کا سپوت ، گوجرانوالہ کی روایات کا سپاہی پہلوان ہے اس نے متعدد مقابلوں میں فتح اپنے نام کی ۔ رستم پاکستان اور رستم ہند کے ٹائٹل اپنے نام کیئے اس کے علاوہ موصوف فن پہلوانی کے ترویج کے لئے نہایت اعلیٰ کردار ادا ادا کر رہے ہیں۔ اور کشتیوں کے مقابلوں میں منصفوں کا کام بھی کر چکے ہیں۔ انہیں بھی 14 اگست 2010 کو تمغہ امتیاز کے ساتھ نوازا گیا۔

یوں اس سال گوجرانوالہ نے اپنے تین سپوتوں کی بدولت اپنا سر فخر سے بلند کر لیا ہے۔


click tracking
Web Stat