سولر ٹیوب ویل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شمسی توانائی کے ذریعہ چلنے والے ٹیوب ویل کا انتہائی کامیاب تجربہ کیاگیا۔ضلع منڈی بہائوالدین کے نواحی گاوں سوہاوہ کے ست سراچوک میں شمسی پینلز اور بغیر بیٹریز کے ٹیوب ویل کے شاندار تجربہ کیا گیا۔ اس سولر ٹیوب ویل کو پہلے روزمسلسل 6گھنٹے اور دوسرے دن مسلسل 7گھنٹے چلایاگیا۔ اس موقع پر قومی ومقامی صحافیوں ،معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔ تجربہ کو ویڈیوکوریج کے علاوہ محفوظ بھی کیاگیاہے۔
Tubewell Solar
اس موقع پر گوندل سولر ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹوامتیاز احمد گوندل نے بتایاکہ سولر ٹیوب ویل کامیاب تجربہ سبز انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور نہ صرف اس سے بجلی اور ڈیزل کی بچت ہوگی بلکہ یہ ٹیکنالوجی ماحول کو آلودگی سے پاک رکھے گی اور ملک سے انرجی کے بحران کو ختم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ کمپنی اسے انتہائی کم قیمت پر زیادہ سے زیادہ کسانوں تک پہنچائے گی۔تاکہ ملک میں سبزانقلاب آئے اور کسانوں کے ساتھ ساتھ ہر گھرانہ خوشحال ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری توانائی کی بحران پر قابوپانے کے لئے ان کی کمپنی اپنی تحقیقات کو آگے بڑھائے گی اور سولر توانائی سے ہر گھر روشن ہوگا جس سے کثیر زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔۔

Related posts:

  1. یو ٹیوب کی ویڈیو ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ
  2. ایک تجربہ
  3. یو ٹیوب سے فحش مواد ہٹائیں: عدالت
  4. بالوں کے ذریعے شمسی توانائی کا حصول
  5. یوٹیوب ایک کھرب ویوز دکھانے میں کامیاب!
  6. نوکیا N900 اکتوبر میں
  7. وائرلیس پاور ٹرانسفر، ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ
You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. You can leave a response, or trackback from your own site.
Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.


click tracking
Web Stat