Pak Galaxy | Information and Telecom News

↑ Grab this Headline Animator

Archive for the Category »بلاگنگ «

ورڈ پریس8

اور لیجیے، ورڈپریس کا تازہ ترین ورژن8 بھی سامنے آگیا۔ ورژن6 سے ورڈپریس میں بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوئیں۔ انٹرفیس چینج ہوا، ڈھال اور ساخت میں تبدیلیاں آئیں اور ورڈپریس ایک نئی صورت میں مزید کئی اضافی سہولتوں کے ساتھ سامنے آیا۔

wp8-01

ورڈپریس 2٫7 میں تبدیلیوں کے بعد ڈیش بورڈ کا ایک عکس

حالیہ ورڈپریس ورژن8 کے ڈیش بورڈ کی تھیم میں تو کوئی خاص تبدیلیاں وقوع پذیر نہیں ہوئی ہیں لیکن نئے آپشنز دیکھنے والے ہیں۔ جیسے ورڈپریس7 میں میرے پاس کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ڈیش بورڈ کا منظر یہ تھا:

اب اسکرین آپشن میں کچھ اضافے سامنے آئے ہیں جیسا کہ ڈیش بورڈ میں کالمز کے اضافے کا:
wp8-02

یوں اگر میں دو کے بجائے ڈیش بورڈ کو تین کالمی کرلوں تو مزید چیزیں بھی شامل کرسکتا ہوں جیسے کہ میرے بلاگ کا نیا ڈیش بورڈ:
wp8-03

چلیں، ڈیش بورڈ سے ذرا آگے چلتے ہیں اور Appearance پر آتے ہیں۔ سانچے (themes) شامل کرنے کے لیے تو اب کسی پلگ۔ان کی ضرورت نہیں رہی کیوں کہ پچھلے ورژن ہی سے ورڈپریس میں از خود سانچے اور پلگ۔انز شامل کرنے کی سہولت دے دی گئی تھی۔ تھیم ایڈیٹر میں جھانکتے ہیں:
wp8-04

واؤووو۔۔۔ یہاں تو سانچے میں تبدیلیاں کرنے والوں کے مزے آگئے۔ تھیم ایڈیٹر میں ساتھ لائن نمبرز بھی ظاہر ہورہے ہیں اور کوڈ بھی مختلف رنگوں سے نمایاں ہے۔

اسی طرح اگر سانچے کی پی۔ایچ۔پی فائل دیکھیں تو اس میں استعمال ہونے والے تمام پی۔ایچ۔پی فنکشنز ایڈیٹر کے نیچے ہی ظاہر ہورہے ہوتے ہیں جیسے:
wp8-05

یہ ایک مختصر سا جائزہ ہے ورڈپریس کے حالیہ ورژن کا۔ اپنا بلاگ اپ۔ڈیٹ کریں اور لطف اندوز ہوں۔


click tracking
Web Stat