Pak Galaxy | Information and Telecom News

↑ Grab this Headline Animator

Archive for the Category »ماورا «

ٹوئٹر پر سمائلز کیسے شامل کریں؟

ٹوئٹر اور فیس بک پر مجھے سب سے زیادہ ایموشنز آئکونز کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ آج ٹوئٹر پر سمائلز شامل کرنے کا طریقہ معلوم ہوا تو سوچا بلاگ پر بھی لکھا جائے، شاید بہت سوں کو پہلے سے علم بھی ہو.

#1 TwitterKeys

emoticons2

ٹوئٹر کیز ایک ایسا ٹول ہے جو مختلف علامات کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ ان علامات کو ٹویٹ کرتے ہوئے کاپی پیسٹ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسے۔۔

میں ابھی ♘ کھیل رہی ہوں. کچھ دیر میں تمھیں ☎ کروں گی.

اب یہ تمام علامات آپ کو اپنی ٹوئٹ میں شامل کیسے کرنی ہیں؟
- اس کے لیے آپ “ٹوئٹر کیز” لنک کو بک مارک کر لیں. بک مارک کرنے کے لیے اس لنک کوماؤس کی مدد سے گھسیٹ کر اپنے براؤزر کے بک مارکس ٹول بار پر لے جائیں.
- اپنی ٹوئٹ میں سمائلز یا یہ علامات شامل کرنے کے لیے لنک کھولیں اور مطلوبہ علامت کو کاپی پیسٹ کر لیں.

#2 Twitter Emoticons

اس طریقے میں ٹیکسٹ بیسڈ ایموشنز آئکونز تصویری شکل(یاہو) کے آئکونز میں بدل جائیں گے. اس کے لیے آپ کو فائر فاکس استعمال کرنا ہو گا.
- فائر فاکس پر Greasemonkey ایڈآن انسٹال کریں. براؤزر کو ری سٹارٹ کریں.
- اب Twitter Emoticons انسٹال کریں اور پھر براؤزر کو ری سٹارٹ کریں.
- ٹوئٹر پر دیکھیں تو آپ کو محسوس ہو گا کہ آپ کے ٹیکسٹ پر مشتمل سمائلی :) تصویری شکل میں ہو گا.

emoticons1

آپ ASCII سٹائل emoticons کی مکمل لسٹ یہاں دیکھ سکتے ہیں.

ہفتہ بلاگستان: یوم ٹیکنالوجی

آج کے دن کے لیے ایک تھیم اردوایا ہے۔ جو یہاں ڈاؤنلوڈ  کے لیے رکھ رہی ہوں۔

اصل تھیم : Girly Nature

اردو تھیم ڈاؤنلوڈ کریں:

سکرین شاٹ:

girlynature-theme1

  1. کچھ اور اردو تھیمز ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہ ربط دیکھیں۔
  2. اس کے علاوہ نئے بلاگرز کے لیے یہ لنک مفید ہو سکتا ہے۔

نوٹ: اگر آپ تھیم میں کوئی غلطی دیکھیں تو آگاہ کریں۔

ہفتہ بلاگستان: یومِ فوٹو گرافی

یومِ فوٹو گرافی کے لیے نئی تصویر تو نہیں لے سکی، اس لیے کچھ پرانی تصویریں پوسٹ کر رہی ہوں.
یہ تصویر اوسلو کی ایک جھیل کی ہے. جس کا نام Sognsvann ہے.
sognsvann

اور اس بگلے کی تصویر بھی یہیں لی تھی. جس نے خاص طور پر میرے کہنے پر اپنی یہ تصویر بنوائی تھی. :)
Seagull

ہفتہ بلاگستان: یومِ ٹیگ

شگفتہ نے سوالات بنائے ہیں. طریقہ کار بھی یہاں دیکھیں. میں تمام سوالات کے جواب نہیں دے رہی.

  • آپ کا نام یا نک؟ اگر اصل نام شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔

ماوراء

  • آپ کے بلاگ کا ربط اور بلاگ کا نام یا عنوان؟ بلاگ کا عنوان رکھنے کی کوئی وجہ تسمیہ ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

کوئی نام نہیں ہے.

  • آپ کا بلاگ کب شروع ہوا؟
    14 اگست 2007

  • آپ اپنے گھر سے کون سے ایک ، دو یا زائد لوگوں کو بلاگنگ کا مشورہ دیں گے یا دے چکے ہیں؟ ربط پلیز

مشورہ کئی بار دیا ہے، لیکن عمل کسی نے نہیں کیا.

  • کوئی ایک ، تین یا پانچ یا زائد ایسے موضوعات جن پر لکھنے کی خواہش ہے مگر ابھی تک نہیں لکھ سکے یا آئندہ لکھنا چاہیں ؟

ابھی تو کسی موضوع پر لکھا نہیں..سارے موضوع رہتے ہیں. یوم مزاح والے دن احساس ہوا کہ کاش مزاح پر بھی لکھ سکتی ہوتی. :(

  • آپ کا بلاگ اب تک کس کی بدولت فعال یا زندہ ہے ؟ آپ خود یا کوئی دوسرا نام ؟ (مؤخرالذکر کی صورت میں نام بھی لکھ دیں۔ اگر ربط دیا جا سکتا ہے تو ربط بھی)

ویسے تو فعال نہیں ہے، لیکن یہ جو تھوڑا بہت چل رہا ہے یہ بھی قارئین کے کہنے پر.

  • اپنے موبائل سے کم از کم کوئی ایک ، تین یا پانچ اچھے ایس ایم ایس شیئر کریں

اچھے ایس ایم ایس کون سے؟ اب تک جو آخری ایس ایم ایس ہیں. ایک جو میری دوست نے لکھا ہے. “میں امریکہ سے واپس آ گئی ہوں اور تمھیں مِس کر رہی ہوں، کسی دن فارغ ہو تو ملیں؟” ایک اور دوست کا بھی ہے وہ بھی مِس کر رہی ہے اور ملنے کا کہہ رہی ہے… باقی سالگرہ مبارک کے بھی ہیں.

  • آپ کی اردو زبان سے دلچسپی کس نام کے سبب سے ہے ؟ (استاد ؟ گھر کا کوئی فرد؟ یا کوئی دوسرا نام؟ یا کوئی الگ وجہ ؟)

اردو زبان سے دلچسپ اسی سبب ہے کہ یہ اپنی زبان ہے اور جب بولنا سیکھا تھا تو اسی زبان میں بولا تھا. اس سے دلچسپی نہیں ہو گی تو اور کس سے ہو گئی؟

  • کیا آپ اردو بلاگ دنیا روزانہ وزٹ کرتے ہیں اور مختلف بلاگز کسی ترتیب سے وزٹ کرتے ہیں یا جو بھی بلاگ سامنے آ جائے؟ اپنا بلاگنگ روٹ شیئر کریں.

پہلے کرتی تھی. اب وقت نہیں ملتا. اور کئی دن تک نہیں پڑھ سکتی. سیارہ اور وینس پر دیکھ لیتی ہوں جو تحریر دلچسپ لگے وہ بلاگ کھول لیتی ہوں.

  • آپ کے بلاگ پر پہلے پانچ یا دس تبصرہ نگار کون سے تھے؟

امن، محب، بوچھی، بدتمیز، زکریا.

  • ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مختلف تحریروں پر ہونے والے تبصروں میں سے چند دلچسپ یا مفید تبصرے شیئر کیجیے۔ ربط دینا نہ بھولیں ۔

میں تو تمام تحاریر بھی نہیں پڑھ سکی. تبصرے تو دور کی بات.:(

  • ہفتہ بلاگستان کے بعد اب ہم “یوم بلاگستان” منایا کریں گے آپ کے خیال میں “یوم بلاگستان” ہر ہفتہ میں ایک دن منایا جائے یا ہر ماہ میں ایک دن منایا جائے؟

ہر ماہ میں ایک دن ٹھیک رہے گا.

  • ہفتہ بلاگستان کے بارے میں آپ کے تاثرات

تجربہ اچھا رہا. بلاگرز نے حصہ بھی لیا. لیکن ہفتہ بلاگستان منعقد کرنے والی یعنی شگفتہ خود غائب رہیں.

بلاگنگ سے ذرا ہٹ کے سوال:

  • کون سا کھیل سب سے زیادہ کھیلا؟

کوئی خاص نہیں.

  • اچھا وقت؟ بچپن یا جوانی

جوانی

  • آپ کی تربیت میں زیادہ کس کا حصہ تھا؟

امی

  • پسندیدہ وقت، دن یا رات اور کیوں؟

رات. رات میں بہت سکون، خاموشی ہوتی ہے.. اور بے فکری سے بندہ سو جاتا ہے.

  • کونسی عادت آپ کا سب سے زیادہ وقت ضائع کرتی ہے؟

انٹرنیٹ کا بے انتہا استعمال.

  • نوکری یا کاروبار اور کیوں؟

کاروبار۔ کسی کے نیچے رہ کر یا پابندیوں میں کام کرنا اپنے بس کا کام نہیں۔

Protected: سالِ مصروفیت

This post is password protected. To view it please enter your password below:


ہفتہ بلاگستان: یومِ کچن

ہفتہ بلاگستان کے یومِ کچن میں ترکیب حاضر ہے. Paella ایک سپینش ڈش ہے. جو عام طور پر چاولوں، سبزیوں، سی فوڈ اور گوشت سے بنائی جاتی ہے۔ میں نے دو بار یہ ڈش بنائی ہے اور بہت مزے کی ہوتی ہے۔ میں چکن اور جھینگوں کی ترکیب لکھوں گی۔

اجزاء:

آدھا کلو بغیر ہڈی کے مرغی (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں.)
آدھا کپ زیتون کا تیل
ایک درمیانہ پیاز (باریک کاٹ لیں)
ایک بڑا ٹماٹر ( چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
5 عدد لہسن کے جوئے (پیس لیں)
ہلدی آدھی چائے کی چمچ
ایک کلو چاول
200گرام جھینگے
شملہ مرچ (ایک سرخ اور ایک سبز) لمبائی میں باریک کاٹ لیں
ایک چھوٹی پیالی مٹر
1/4 چائے کا چمچ زعفران
زیتون آدھا کپ
نمک ، مرچ حسبِ منشاء
پانی چاولوں کے گلنے کے لیے.

ترکیب:

1. چاولوں کو بھگو کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں.
2. تمام سبزیوں یعنی شملہ مرچ، پیاز، زیتون، مٹر اور جھینگوں کو آئل میں ہلکا سا فرائی کر لیں.
3. ایک الگ بڑے فرائی پین میں آئل کو گرم کریں. اس میں مرغی شامل کر دیں. جب تک گوشت ہلکا براؤن ہو جائے، تب تک فرائی کریں.
4. مرغی میں لہسن، ٹماٹر، نمک، مرچ، ہلدی شامل کر کے 15 منٹ تک پکائیں.
5. گوشت کے فرائی پین میں چاول، فرائی ہوئی سبزیاں اور پانی ڈال دیں. اتنی دیر تک پکائیں ، جب تک چاول پک جائیں.
6. آخر میں چاولوں میں زعفران ڈال دیں.
7. سجاوٹ کے لیے آپ فرائی ہوئے جھینگے چاولوں کے اوپر رکھ دیں، ایک چھوٹا ٹماٹر باریک کٹا ہوا، ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں اور شملہ مرچ بھی کاٹ کر پھیلا سکتے ہیں.

تصویر یہاں سے لی گئی ہے.


click tracking
Web Stat